سعدیہ خان کو کمشنر ایس ای سی پی تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

سعدیہ خان کو کمشنر ایس ای سی پی تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے سعدیہ خان کو تین سال کیلئے کمشنر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان(ایس ای سی پی)تعینات کر دیا ہے۔سعدیہ خان کی بطور کمشنر ایس ای سی پی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ اس سے قبل سعدیہ خان نے پاکستان انسٹیٹیوٹ کاپریٹ گورننس میں بطور صدر اور سی ای او تین سال خدمات سرانجام دی ہیں۔ دریں اثناء سعدیہ خان نے کیمبرج اور ییل یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی اور متعدد بین الاقوامی اداروں میں بھی اعلی عہدے پر فائز رہی ہیں۔ انہوں نے کارپوریٹ گورننس لینڈ سکیپ آف پاکستان کے عنوان سے ایک کتاب بھی مرتب کی جس کو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے 2017میں شائع کیا تھا۔
سعدیہ خان

مزید :

صفحہ آخر -