خواتین کے وراثتی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا،عارف علوی
اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے منتخب جمہوری حکومت کے اقدامات پرروشنی ڈالتے ہوئے خواتین کووراثتی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا اور مطالعے اور موسیقی کواپنا شوق اور مشغلہ بھی قرار دیا جبکہ خاتون اول ثمینہ علوی نے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم اور مفید حصہ ہیں اور بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرو رت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ خاتون اول ثمینہ علوی نے انٹرویو کے دوران تعلیم کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم اور مفید حصہ ہیں اور بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرو رت ہے۔ خاتون اول نے بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی اور معذور بچوں کی تعلیم کے لئے اپنی کاوشوں کا ذکربھی کیااورکہاکہ ہمیں ملک کی تعمیر وترقی کے لئے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔
عارف علوی