پنجاب کانسٹیبلری میں 3سال پڑے 70کانسٹیبل واپس بلا لئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی ایڈمن کو فیس بک پر پیغام ارسال کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی سنی گئی، پنجاب کانسٹیبلری میں عرصہ دو سال مکمل کرنے والے 70 ملازمین کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پنجاب کانسٹیبلری میں دو سال تک ملازمت ہر پولیس اہلکار کیلئے لازمی قرار دی گئی ہے، لیکن ایسے بہت سے اہلکار تھے جو پنجاب کانسٹیبلری میں عرصہ3سال سے پڑے تھے لیکن ان کو واپس اضلاع میں نہیں بلوایا جا رہا تھا۔ایسے ہی کچھ اہلکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایس ایس پی ایڈمن کو التجا کیلئے پیغام بھیجا گیا جس پر ایس ایس پی نے ان تمام اہلکاروں کو واپس بلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔سی سی پی او لاہور نے ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک کو متبادل نفری کا انتظام کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں جبکہ پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات70 اہلکاروں کو واپس بلوانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
کانسٹیبل