بھارت، طالبہ سے بد اخلاقی کے 4مجرم 20مارچ کو تختہ دار پر لٹکائے جائیں گے
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چلتی بس میں 23 سالہ طالبہ نربھیا کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے چاروں مجرموں کو 20 مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔دہلی ہائی کورٹ نے چاروں مجرموں کی سزائے موت کے نئے وارنٹس جاری کردئیے جس کے مطابق انہیں 20 مارچ کو صبح پانچ بجکر 30 منٹ پر پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا جائیگا۔گزشتہ روز بھارتی صدر نے آخری مجرم کی رحم کی اپیل کو بھی مسترد کردیا تھا جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے چاروں مجرموں کی سزائے موت کے نئے وارنٹس جاری کردئیے ہیں۔عدالت نے چوتھی مرتبہ مجرموں کی پھانسی کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔خیال رہے کہ 2012 میں نربھیا نامی لڑکی کو اجتماعی بداخلاقی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تشدد کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج لڑکی کچھ دنوں بعد دم توڑ گئی تھی۔
بھارت پھانسی