سعودی عرب سے اضافہ حج کوٹہ ملنے کی اطلاعات، حصول کیلئے کوڑ توڑ شروع
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت کی طرف سے اضافی حج کوٹہ کی خبر آنے کیساتھ ہی حج کوٹہ حاصل کرنے کیلئے جوڑ توڑ شروع۔نئی انرول کمپنیوں کی خریدوفروخت عروج پر زیادہ نمبرز والی انرول کمپنیوں کی خریداری کے بعد چھوٹے صوبو ں میں ٹرانسفر کرانے کی مہم جاری۔ حج کوٹہ کی خریدوفروحت کیلئے بروکر کی کرڑوں روپے کی لین دین کی تصدیق بعض بروکر کی وزارت کے اہلکاروں کے ساتھ ساز باز کی بازگشت،وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی تردید،کوٹہ ہے ہی نہیں ملے گا کہا ں سے۔روزنامہ پاکستان،تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حج کوٹہ منافع بخش کاروبار نہ رہنے کے باوجود گزشتہ سالوں سے جن افراد نے کوٹہ کے حصول کیلئے بڑی بڑی رقوم ادا کررکھی ہیں وہ مسلسل بروکر کے پیچھے ہیں۔بعض حلقوں کی طرف سے چھوٹے صوبوں کو کوٹہ دینے کی ترجیح دینے کی افواہوں کے بعد نئی انرول کمپنیوں کو پنجاب سے دیگر صوبوں کو بالعموم بلوچستان میں بالخصوص ٹرانسفر کرانے کی مہم تیز ہوگئی ہے وزارت مذہبی امور میں بھی واضع دو دھڑے موجود ہونے کی خبریں ہیں کوٹہ دلانے والے دھڑے سے وفاقی وزیر اور مشیر وزیر اعظم کے حلقوں کے نام آ رہے ہیں وزارت مذہبی امور سختی سے ان افواہوں کی تردیدکررہی ہے ان کا موقف ہے اضافی کوٹہ ابھی تک نہیں آیا۔انرول کمپنیوں کی ری اسسمنٹ ابھی شروع نہیں ہوئی آڈٹ فرم کابھی ابھی فیصلہ نہیں ہوا وزارت نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے میرٹ کو اپنا یا ہے۔
اضافی کوٹہ