رحمان ملک کا اسلام آباد پولیس کو سرکاری فلیٹس سے بے دخلی پر سی ڈی اے کو نوٹس
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد پولیس کو سرکاری فلیٹس سے بے دخلی پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے و آئی جی پولیس سے ملازمین کی سرکاری فلیٹس سے بے دخلی پر رپورٹ طلب کرلی۔ رحمن ملک نے کہاکہ کمیٹی کا فیصلہ آنے تک سی ڈی اے پولیس کے ملازمین سے سرکاری فلیٹس خالی نہ کروائے۔نوٹس میں کہاگیاکہ اسلام آباد پولیس کے ملازمین ان فلیٹس میں 2007 سے اپنی فیمیلز کیساتھ رہائش پذیر ہیں۔
رحمان ملک