نواز شریف کا صحت سے متعلق پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ نہ کئے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو اپنی صحت سے متعلق ایک بار بھی آگا ہ نہ کئے جانے کا انکشاف۔دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق 3 ماہ سے انہوں نے سفارتخانے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لیے کونسلر سیکشن میں ایک نمائندہ بھجوایا گیا تھا۔دوسری جانب برطانوی قوانین کے مطابق مریض کی اجازت کے بغیر رابطہ نہیں کیا جا سکتا، اس لیے پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف سے رابطہ نہیں کیا۔
انکشاف