گیس پریشر فیکٹر،گھریلو صارفین کو3.7 ارب کاریلیف ملے گا
لاہور(این این آئی) وفاقی حکومت اور سو ئی گیس نے صارفین کوگیس پریشر فیکٹر کی مد میں ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں گھریلو گیس صارفین کو تقریباً 3.7ارب روپے کا عبوری ریلیف دیا جائے گا۔عبوری ریلیف چار مساوی اقساط میں مارچ 2020 سے جون 2020 تک کے گیس بلز میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔فیصلے سے تقریباً 38لاکھ گھریلو گیس صارفین مستفید ہوں گے۔
ریلیف