امریکہ کا پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی میں رعایت دینے سے انکار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستان کو اضافی مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت سے انکار کردیا ہے۔پاک امریکا تجارتی حکام کے درمیان حالیہ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا سے جی ایس پی کے تحت رعایتوں کا مطالبہ کیا لیکن امریکا نے اضافی مصنوعات پر ڈیوٹیز میں رعایت دینے سے صاف انکار کردیا ہے اور پاکستان کو اضافی مصنوعات کیلئے افغانستان سے تجارت کا مشورہ دیا ہے۔ حکومت نے امریکی وزیر تجارت کے حالیہ دورے پر یہ اہم معاملہ اٹھایا تھا۔امریکی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان کو کم ترقی یافتہ ملک ہونے پر 5 ہزار ٹیرف لائنز پر رعایت دی ہے لیکن پاکستان کم ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں نہیں آتا۔ پاکستان 1500 اضافی ٹیرف لائنز میں افغانستان کے ساتھ تجارت کا میکنزم بنائے۔
انکار