نیب کے کسی ملازم نے ایک پیسہ رشوت نہیں لی، چیئرمین جاوید اقبال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی ادارے کے کسی بھی ملازم نے برآمد کی گئی رقم سے ایک پائی بھی نہیں لی۔چیئرمین جاوید اقبال کے زیر صدارت قومی احتساب بیورو کا اجلاس ہوا جس میں قومی ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور اور ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ نیب عملہ بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ نیب ریفرنسز میں ملزموں کو سزاؤں کی شرح 70 فیصد ہے۔ نیب کے کسی بھی ملازم نے رشوت نہیں لی۔ لوٹے گئے 328 ارب خزانے میں جمع کرائے گئے۔
جاوید اقبال