چینی مافیا دوبارہ متحرک،2روپے فی کلو خود ساختہ اضافہ،کریک ڈاؤن کی تیاریاں

    چینی مافیا دوبارہ متحرک،2روپے فی کلو خود ساختہ اضافہ،کریک ڈاؤن کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی مافیا پھر میدان میں آ گیا، ہول سیلرزنے خودساختہ اضافہ کرکے فی کلو قیمت مزید2روپے بڑھادی، پرچون میں چینی 85 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، ضلعی انتظامیہ نے منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی 75 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 77 روپے 50 پیسے فی کلو ہو گئی جبکہ عوام دکانوں سے چینی 80 سے 85 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہو گئے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے چینی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ چینی کی فروخت شیڈول ریٹ کے مطابق ہو گی، ناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
چینی مافیامتحرک

مزید :

صفحہ اول -