بھارتی مظالم کیخلاف کھل کر تنقید،وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈراورترک صدر کا شکریہ

        بھارتی مظالم کیخلاف کھل کر تنقید،وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈراورترک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی مظالم کیخلاف کھل کر بات کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامہ ای اور ترک صدر رجب طیب اروان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہندوستان میں مظالم کے خلاف بات کرنے پر سپریم لیڈر خامنہ ای اور صدر اردگان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہندو بالادست مودی حکومت ہندوستان اور کشمیریوں کے مسلمانوں پر ظلم وبربریت کر رہی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ مسلم دنیا کی طرف سے کچھ ہی آوازیں اس کی مذمت کر رہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہندو بالادست مودی حکومت کے ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مغرب میں زیادہ آواز اٹھائی جا رہی ہے۔
شکریہ

مزید :

صفحہ اول -