امن معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی مذمت کرتے ہیں
جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ہماری یہ دعا ہے کہ اس معاہدے پر اس کی اصل روح کے مطابق مکمل عمل درآمد ہو جائے ہم اس امن معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی مذمت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اس معاہدے کو کامیابی ملے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب یہ معاہدہ ہوا تھا تواس وقت بھی ہم نے اس کا خیر مقدم کیا تھا اور اب بھی ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس امن معاہدے پر فریقین مکمل عمل کریں اور اس کی راہ میں جو بھی رکاوٹیں حائل ہیں ان کا خاتمہ کیا جائے۔
حافظ حسین احمد