اشرف غنی اپنے اقتدار کی خاطر خطے کا امن داؤ پر نہ لگائیں

اشرف غنی اپنے اقتدار کی خاطر خطے کا امن داؤ پر نہ لگائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے والی قوتیں امن دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اشرف غنی اپنے اقتدار کی خاطر خطے کا امن داؤ پر نہ لگائے۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ اشرف غنی پر اپنے دباؤ کو بڑھائے اور اس معاہدے پر ہر صورت اور ہر قیمت پر عمل درآمد کروائے ان لوگوں پر نظر رکھنا ہو گی جواس معاہدے کے تکمیل کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں ایسے لوگ نہیں چاہتے کہ خطے میں امن قائم ہو لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے اور ان کی سازشوں کو بھی ملکر ناکام بنایا جائے۔
شاہ اویس نورانی

مزید :

صفحہ اول -