امن معاہدہ پر عمل درآمد کیلئے امریکہ ذمہ داریاں پوری کرے
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امن معاہدہ پر عمل کے لئے امریکہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان میں شطرنج کا نیا کھیل شروع ہو گیا ہے۔ بھارت اور افغان حکومت امن معاہدہ کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے۔ امریکہ اشرف غنی کو شٹ اپ کال دے اور معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنوائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے امریکہ طالبان معاہدہ کی کامیابی ضروری ہے۔ امن معاہدہ پر پیدا ہونے والے تازہ خدشات تشویشناک ہیں۔ امن دشمن قوتیں بھارت کے ساتھ مل کر افغان امن معاہدہ کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم عمل ہو چکی ہیں۔ایسے لوگوں کے راستے میں ہم سب کو ملکر رکاوٹیں ڈالنا ہوں گی اس معاہدے پر عمل درآمد سے ہی خطے میں بھی امن قائم ہو گا۔
صاحبزادہ حامد رضا