پیپسی کا کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
کراچی (پ ر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین عمر تیویر نے لاہور میں تجدید نو کے بعد واٹر فلٹریشن فیسیلیٹی کا افتتاح کر دیا۔یہ تجدید نوبین الاقوامی،غیر سرکاری ادارے واٹر ایڈ اور عالمی فوڈ اینڈ بیورجز کمپنی پیپسی کو کی مالی امداد سے مکمل کی گئی۔ اس سہولت سے بستی ا للا ہو اور جناح پارک گلبرگ کے 2,373 رہائیشی براہ راست مستفید ہو سکیں گے۔ جبکہ بستی فتح آباد کے مزید 2500 سے رہائیشی اس پلانٹ سے فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ پراجیکٹ وزیراعظم کی جانب سے شروع کیے گئے کلین اینڈ گرین پروگرام سے کیے گئے پیپسی کو کے عزم کا حصہ ہے۔ صاف پانی تک رسائی کی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے لے لیے پیپسی کو 2021 تک 140,000 افراد کو صاف پانی مہیا کرے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چئیرمین عمر تیویر نے کہا: صاف پانی تک رسائی صحت مند رہنے کے لیے نا گزیر ہے۔ اپنے پارٹنر و اٹر ایڈ کے ساتھ مل کر ہم کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے پسماندہ علاقوں کوصاف پانی مہیا کرنے کے مشن کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ ہمارے ۲۰۲۵ تک ۲۲لاکھ افراد کو صاف پانی مہیا کرنے کی عالمی عزم کا حصہ ہے۔ اس موقعے پر واٹر ایڈ کے نمائیندے نے کہا: واٹر ایڈ کلین اینڈ گرین پروگرام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے اور پیپسی کو کے ساتھ اشتراک سے ہم شہری علاقوں کے پسماندہ رہائیشیوں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ واٹر ایڈ اور پیپسی کو مل کر حکومت پاکستان کے کلین اینڈ گرین پروگرام میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پسماندہ افراد تک صاف پانی کی رسائی دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنچ ہے۔ اس مسئلے کی سے نمبٹناپیپسی کو کا دیرینہ عزم ہے۔ پیپسی کو فاؤنڈیشن کی جانب سے فنڈنگ کے زریعے۲۰۰۶ سے لے کر اب تک دنیا بھر ۲۲ لاکھ افراد کو صاف پانی تک رسائی ممکن بنائی جا چکی ہے۔ صرف پچھلے سال کے دوران پیپسی اور اس کے پارٹنرز کی جانب سے ۶ لاکھ افراد تک یہ سہولت پہنچائی گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کمپنی ۲۰۲۵ تک ۲۲لاکھ افراد کو صاف پانی مہیا کرنے کے عالمی عزم کو پورا کرنے کے لیے صحیح سمت کی جانب رواں دواں ہے۔