یوایس ڈپارٹمنٹ کی جرات مند اور با صلاحیت خواتین کے لئے تقریب

یوایس ڈپارٹمنٹ کی جرات مند اور با صلاحیت خواتین کے لئے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (خصوصی رپورٹ) یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں سیکریٹری اسٹیٹ مائیکل آر پومپئیو کی جانب سے دنیا بھر سے چنی گئیں 12 جرات مند اور با صلاحیت خواتین کے لئے تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا، ریاست امریکہ کی خاتون اوّل ملیانہ ٹرمپ نے خواتین کی تعلیم و تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ چنی جانے والی خواتین کو ان کی صلاحیتوں کا لوہا منوانے پر داد کے ساتھ ایوارڈ پیش کیے،تقریب میں امریکہ پاک بزنس ڈیویلپمنٹ فورم کے وفد نے بانی و صدر ایم پاک نوید عیسی اور طلال عیسی کی قیادت میں اس تاریخی دعوت میں شرکت کی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور خاتون اور ملیانہ ٹرمپ نے ایم پاک کے وفد کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ بانی و صدر ایم پاک نوید عیسی، کو فاؤنڈر احمد نفیس اور چئیرمین زیشان الطاف لوہیا نے اس تاریخی تقریب کے خصوصی دعوت نامے پر ایم پاک وفد کی شرکت کو پاک امریکہ تعلقات کے لئے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ بانیان کا کہنا تھا اس بات کی خوشی ہے کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہمیشہ ہر شعبے میں ایم پاک کی خدمات کو سراہا ہے جبکہ خواتین کی تعمیر و ترقی ایم پاک کے منشور میں شامل رہی ہے، ایم پاک کے لئے باعث فخر بات یہ ہے کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے امریکہ پاک بزنس ڈیولپمنٹ فورم کو بین الاقوامی تعلقات پر کام کرنے والی پہلی فعال تنظیم قرار دیا، تقریب میں یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی سفیر برائے عالمی مسائل خواتین کیلی ای کری، خواتین کی عالمی ترقی محکمہ ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کے جون ایلیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر جین بور اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی جبکہ کو فاؤنڈرز احمد نفیس اور سیکریٹری جنرل ناصر وجاہت نے اس خصوصی دعوت کے لئے این پاک کے بانیان کو مدعو کئے جانے پر یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کا شکریہ ادا کیا۔