ڈیفنس کراچی، 338 بوتل شراب سمیت 3 ملزم گرفتار

      ڈیفنس کراچی، 338 بوتل شراب سمیت 3 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈیفنس تھانے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر گزشتہ رات کارروائیوں کے دوران علاقے میں شراب سپلائی کرنے والے گروہوں کی 3 گاڑیاں پکڑ لیں جن سے مجموعی طور پر غیرملکی شراب کی 338 بوتلیں اور منشیات برآمد ہوئی۔ایس پی کلفٹن کے مطابق گرفتار ملزمان امیش کمار، سیف اللہ اور منظور کے قبضے سے شراب کی 338 بوتلیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزم امیش کمار کے قبضے سے شراب کے علاوہ 1080 گرام منشیات بھی ملی ہے۔ملزمان سے 3 کاریں بھی برآمد ہوئی ہیں جن کے ذریعے وہ شراب سپلائی کرتے رہے۔ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی خان کے مطابق ضبط کی گئی ایک کار پر جعلی نمبر بی ای ڈبلیو 581 کی پلیٹ لگی تھی، ضبط کی گئی دیگر کاروں میں آئی جے ایم 056 اور بی کیو وائی 370 شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف ڈیفنس تھانے میں 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔