اہم فیصلوں کیلئے ن لیگی وفد کی کراچی آمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دو روز کے دورہ کراچی میں سندھ اور کراچی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کراچی میں دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ہدایت پر ن لیگ کا وفد تنظیمی دورے کے لیے کراچی پہنچا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری جنرل احسن اقبال وفد کی قیادت کررہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کراچی میں دو روزہ دورے کے دوران کراچی اور سندھ سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔