اسلام ہی امن واستحکام اورترقی کاضامن، سید کفیل بخاری

اسلام ہی امن واستحکام اورترقی کاضامن، سید کفیل بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) شہداء ختم نبوت کا مشن قیامت تک جاری رہے گا۔ عقیدہئ ختم نبوت کی تبلیغ او رقادیانیوں کو اسلام کی دعوت شہداء کا مشن ہے۔ پیغام ختم نبوت پوری دنیا میں پھیلاتے رہیں گے یہ ہمارا آئینی ودینی حق ہے۔ قادیانی اسلام قبول کرلیں یا اپنی آئینی حیثیت تسلیم(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار پندرہویں سالانہ شہداء ختم نبوت کانفرنس سے مقررین نے کیا۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ قادیانی وائرس سے مسلمانوں کے ایمانوں کا بچانا ہماری دینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے بارے میں آئینی ترمیم کا خاتمہ عالمی استعمار کا ایجنڈہ ہے۔ اسلام کی عظمت، وطن کے دفاع او رآئین کے تحفظ کے لیے ہم اپنی جانیں قربان کردیں گے۔ آئین کی اسلامی دفعات کو چھیڑا گیا تو عوام پوری قوت سے مزاحمت کر کے آئین کو بچائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عوام 6مارچ کو ختم نبوت کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ اسلام ہی امن واستحکام اور ترقی کا ضامن ہے۔ حکمران مغربی ایجنڈے کے بجائے آئین پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فحاشی وعریانی اور بے حیائی کا فروغ آئین اور قیام پاکستان کے مقاصد کے منافی ہے۔ عوام آئین کے منافی ایجنڈے کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ کانفرنس سے مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، سید عطاء المنان بخاری، مولانا جمیل الرحمن بہلوی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا وسیم اسلم، حافظ محمد اکرم احرار، شیخ حسین اختر لدھیانوی، فرحان حقانی، مولانا محمد احمد، حافظ عمر فاروق، عبد الغفور معاویہ، مفتی محمد قاسم احرار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
کفیل بخاری