جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف ہرسطح پر احتجاج کرے گی،سید ذیشان اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور کورونا وائرس سمیت قدرتی آفات آزمائش اور ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں۔ ان تمام مسائل سے (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
نجات اور کامیابی کا راستہ دین فطرت پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ حج فارم میں ختم نبوت خانے میں تبدیلی ریاست مدینہ طرز حکومت کے دعویداروں کا اصل چہرا قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔جس کی آڑ میں وہ یہودی ریاست کی طرف پیش رفت اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف مہم اور رابطہ عوام کے ذریعے اصلاح معاشرہ اور اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے۔ دین سے دوری اور حکومتی سطح پر بے حیائی کو فروغ وجہ سے آج امت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر محض 45کروڑ ڈالرز کے حصول کیلئے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کرنے کی یقین دہانی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، مہنگائی جوں کی توں،آٹے،چینی،دالوں سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوئی ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے۔ جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف ہر سطح پر احتجاج کریگی۔
ذیشان اختر