میپکو: فرائض میں غفلت پراہلکار معطل
ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے غیر قانونی طورپر میٹر نصب کرنے اور محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر پیراں غائب سب ڈویڑن ملتان(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)
کے لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ فرخ شہبازلودھی کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو آپریشن سرکل ملتان رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملتان ائیرپورٹ،ہزاروں مسافروں کی سکریننگ کرونا وائرس کے شعبہ میں ایک مریض نشتر داخل
ملتان (سپیشل رپورٹر)کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر محکمہ صحت ملتان کی ٹیموں نے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر تھرمل سکینرر کے ذریعے مجموعی طور پر ایک روز میں ایک ہزار (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)
چھ سے زائد مسافروں کی سکریننگ کی۔واضح رہے محکمہ صحت مسقط سے آنے والی پرواز میں چائنہ سے آنے والا مسافر کی خصوصی سکریننگ کر رہا ہے۔تمام مسافروں کو سکریننگ اور ہیلتھ فارم جمع کرانے کے بعد ہی جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔اس لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں ملتان انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف کے ساتھ موجود ہیں۔نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں ایک مریض کو داخل کروایا گیا ہے۔لیہ کے رہائشی محسن علوی کو ڈی ایچ کیو پستال لیہ سے کورونا وائرس کے شبہ میں نشتر ریفر کیا گیا ہے۔واضح رہے متاثرہ شہری چند روز قبل ہی دبئی سے واپس لیہ پہنچا تھا۔
داخل