درخت ملکی معیشت کی ترقی، ماحولیاتی آلودگی ختم کرنیکا ذریعہ، مخدوم احمد محمود
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنرپنجاب مخدوم سیداحمدمحمودنے کہاہے کہ درخت زمین کاحسن ہیں اورانسانی زندگی میں بڑی (بقیہ نمبر56صفحہ7پر)
اہمیت کے حامل ہیں، ملکی معیشت کی ترقی اورماحولیاتی آلودگی کوختم کرنے کاباعث ہیں‘ آنے والی نسلوں کوایک صحت منداورتوانازندگی مہیاکرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرناہوگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے این سی ایچ ڈی کے زیراہتمام کی جانے والی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے، موجودہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کومدنظررکھتے ہوئے درخت لگاناوقت کی اہم ضرورت ہے، شجرکاری میں معاشرے کے ہرفردکواپنے حصے کاایک پوداضرورلگاناہوگا، آرگنائزرفیلڈآفیسراین سی ایچ ڈی غلام ربانی بلوچ نے کہاکہ این سی ایچ ڈی ضلع بھرکے این سی ایچ ڈی سکولوں میں کم ازکم دس ہزارپودے لگائے گااورسکولوں کے طلباء وطالبات ان پودوں کی آبیاری کریں گے اورہرطالب علم اپنے ذمہ پوداکی دیکھ بھال لے گا، انہوں نے مخدوم سیداحمدمحمودکاشکریہ اداکیا، آخرمیں ملک وملت اورشجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے دعاکی گئی، اس موقع پرضلعی صدرپی پی پی سردارحبیب الرحمٰن خان گوپانگ ودیگرموجودتھے۔
احمد محمود