شراب نوشی پرپولیس اہلکارگرفتار،تحقیقات شروع

  شراب نوشی پرپولیس اہلکارگرفتار،تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ بکھا (نمائندہ پاکستان) پولیس اہلکار شراب نوشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے کانسٹیبل محمد سلامت ساتھی رضا کار کے ساتھ چک نمبر 4 بی سی کے رہائشی بدنام(بقیہ نمبر57صفحہ7پر)
زمانہ منشیات فروش بڈو دادپوترا کے گھر شراب نوشی کرنے میں مصروف تھا کہ اہل محلہ نے دیکھ لیا عینی شاہدین نے موقع کی ویڈیو بنائی اور تھانہ عباسنگر پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ عباسنگر کے ایس ایچ او حسن گیلانی کی ہدایات پر اے ایس آئی ارشد باجوہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کانسٹیبل محمد سلامت اور اس کے ساتھیوں کو شراب سمیت تھانہ عباسنگر لے گئے اس واقع پر احتجاج کرتے ہوئے اہل علاقہ چوہدری شفیق جٹ،اللہ وسایا،غلام مصطفیٰ،عبدلقادر،شیخ یاسین،چوہدری نوید،چوہدری مدثر و دیگر کا کہنا تھا کہ سلامت جسی کالی بھیڑیں پولیس کی وردی پہن کر منشیات فروشوں کی معاونت کرتی ہیں جسکی وجہ سے علاقہ میں شراب نوشی اور منشیات فروشی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے شہریوں نے ڈی پی او بہاولپور آر پی او بہاولپور اور آئی جی پنجاب سے سلامت جیسے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو محکمہ کی بدنامی کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی معاونت بھی کرتے ہیں۔
گرفتار