1964کاشمسی کیلنڈر 2020میں دوبارہ واپس
بہاول پور( بیورورپورٹ) ”لوٹ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تو“ یہ مصرعہ بالکل سچ ثابت ہو گیا۔ 56سال کے بعد 1964والا شمسی کیلنڈر 2020میں دوبارہ لوٹ آیا(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)
ہے۔ صرف کیلنڈر ہی لوٹ کر آیا ہے۔ لیکن نصف صدی سے زائد کے اس عرصہ میں تبدیلیوں کا جو سفر شروع ہوا تھا وہ ہنوز پوری توانائیوں کے ساتھ جاری و ساری ہے دیکھنا یہ ہے کہ ہم نے اس عرصہ میں بحیثیت فرد، ملک اور قوم کامیابیوں اور کامرانیوں اور ناکامیوں سے کیا سبق سیکھا۔ اس کے لئے خود احتسابی کا عمل اگر اپنی ذات سے شروع کیا جائے تو بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے اور بحیثیت قوم بھی اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کر کے ہم آسماں کی بلندیوں کو چھوسکتے ہیں۔
واپس