آج قلعہ قاسم باغ پرختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل
ملتان (سٹی رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آج (6 /مارچ) بعد نماز مغرب اسٹیڈیم قلعہ کہنہ قاسم باغ میں عظیم الشان تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقدہوگی۔ مختلف نشستوں کی صدارت امیرمرکزیہ مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر،نائب امراء مولاناخواجہ عزیزاحمد، مولانا پیر ناصرالدین خاکوانی، مولاناصاحبزادہ خلیل احمد اور میاں مسعود احمددین پوری(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
کریں گے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولاناعزیزالرحمن جالندھری، مولانااللہ وسایا، مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کانفرنس میں جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر سے کارکنان ختم نبوت اوراسلامیان پاکستان قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکرکے رہنماؤں کی شرکت سے اسٹیج وحدت امت کا حسین منظرپیش کرے گا۔ تمام دینیوسیاسی جماعتوں کے رہنماء عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اورناموس رسالت کے تحفظ ختم کے لئے تجدیدعہد کا اعلان کریں گے، نیز پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لئے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔ کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے امیرمولانافضل الرحمن، عالم اسلام کے عظیم مذہبی سکالر مولانامحمدتقی عثمانی، وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ مولاناقاری محمدحنیف جالندھری، جمعیت اہل حدیث کے پروفیسرساجد میر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جمعیت علماء پاکستان کے مولاناصاحبزادہ اویس احمدنورانی، معروف روحانی شخصیت پیر ذوالفقاراحمدنقشبندی، خانقاہ تونسہ شریف سے خواجہ مدثرسمیت مولانایحییٰ لدھیانوی،مولانامحمدنوازنقشبندی، مولاناکریم بخش،مفتی احمدانور، مولانامحمدزبیرصدیقی، مولاناظفراحمدقاسم، مولاناقاری طیب حنفی،مولانامحمدادریس ہوشیارپوری، مولاناقاضی احسان احمد،مولاناعزیزالرحمن ثانی،مولانامفتی راشدمدنی،سید کفیل شاہ بخاری، مولاناحافظ محمدانس،مولانااعجاز مصطفی، مولانایحییٰ عباسی، مولانامفتی عامر محمود کے علاوہ متعددمشائخ اورعلمائے کرام خطاب کریں گے جبکہ مولانامحمدانس یونس سمیت دیگر شعراء کرام ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخ ساز تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے سلسلہ میں شہر بھر میں ختم نبوت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ قافلوں کی صورت میں مجاہدین ختم نبوت نے ریلی میں شرکت کی۔ تحفظ ختم نبوت ریلی کا آغاز عالمی مجلس کے مرکزی دفتر حضوری باغ روڈ سے ہوا۔ افتتاحی دعا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد کندیاں شریف نے فرمائی اس موقع پر مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اعجاز مصطفی کراچی، مولانامحمد اسماعیل شجاع آبادی، مولاناعزیز الرحمن جالندھری، مولانافقیر اللہ اختر، مولانا محمد انس، مولانا محمد وسیم اسلم، جمعیت علماء اسلام کے امیر مولاناایاز الحق قاسمی، مولانامحمدیاسین، محمد معاویہ انصاری، مولانا محمد حسین ناصر، مولانا محمدخالد عابد، مولانامحمد حمزہ لقمان، مولانا محمدنعیم اور مولانامحمدعثمان موجود تھے۔ ریلی کی قیادت مولانا محمد انس اور مولانا محمد وسیم اسلم نے کی۔ ریلی دفتر ختم نبوت حضوری باغ روڈ سے شروع ہوئی، گھنٹہ گھر، کچہری روڈ، کلمہ چوک، نواں شہر، ڈیرہ اڈا، پھر حسن پروانہ سے ہوتی ہوئی بوہڑ گیٹ، حرم گیٹ، خونی برج، ٹی بی روڈ 14 نمبر دولت گیٹ، 9 نمبر سے ہوکر واپس ختم نبوت دفتر پہنچی جہاں ریلی سے استقبال کے لئے مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی موجود تھے۔ ریلی کے دوران اللہ کی تکبیر اور نبی آخری الزمان حضرت محمدؐ کی ختم نبوت کے نعرے بلندے ہوتے رہے۔ اس دوران بارش بھی برستی رہی لیکن مجاہدین ختم نبوت کے استقلال میں کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ ریلی میں بلاشبہ ہزاروں افراد نے شرکت کرکے اپنی ایمان حمیت و غیرت کا ثبوت دیا۔ ریلی کی اختتامی دعا دفتر ختم نبوت میں مولانا مفتی عبدالرشید نے کرائی اور قافلے بارش میں موجودگی واپس ہوئے۔
تیاریاں