لودھراں:ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس،ترقیاتی کاموں کاجائزہ
لودھراں (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں شفیق آرائیں کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ فاروق قمر، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف، اسسٹنٹ کمشنر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
دنیا پور سید وسیم حسن، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ملک احمد فراز اعوان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام 2019-20، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام 201-19، دیہی رسائی پروگرام 2018-19، ایس ڈی جی اچیومنٹ پروگرام 2018-19، پنجاب میونسپل سروس پروگرام فیزI، پنجاب لینڈ ریکارڈ سروس سنٹرز قانون گوئی سطح پر، ضلع لودھراں کے سکولوں کے بحالی پروگرام سمیت وزیر اعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت کیئے جانے والے اقدامات اور سکول ایجوکشن سیکٹر 2019-20کے تحت جاری سکیموں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں شفیق آرائیں نے کہاکہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ فنڈز کو 100فیصد ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ فلاح عامہ کے جاری منصوبوں میں کام کی رفتار اور کام کے معیار ی میٹریل کے استعمال پر کٹری نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ افسران عوامی مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دیں۔ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں شفیق آرائیں نے کہاکہ منصوبہ جات مثالی معیار کے ساتھ مکمل کیئے جائیں اور مجوزہ وقت میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے شبانہ روز کوششیں جاری رکھیں جائیں۔انہوں نے کہاکہ منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبے بروقت مکمل کیئے جائیں۔
جائزہ