ملتان میٹرو منصوبہ میں مبینہ کرپشن، کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کرنیکا حکم

  ملتان میٹرو منصوبہ میں مبینہ کرپشن، کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر 17 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق کمشنر اور ڈی سی او(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

سمیت 10 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر نے کا حکم دیا ہے۔ مقدمہ کی سماعت فاضل جج کی لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق ملتان میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر 17 کروڑ سے زائد کا غبن کیا گیا اور میٹرو روٹ کے لیے خریدی گئی اراضی کی الاٹمنٹ میں خرد برد کرنے پر سابق کمشنر اور ڈی سی او سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ ملزمان میں سابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر زاہد سلیم گوندل، الطاف حسین ساریو،سابق کمنشر کیپٹن (ر) اسد اللہ خان،سابق لینڈ کلیکٹر غلام مصطفیٰ گجر، قانون گو گلزار حسین، پٹواری محمد ریاض، سکندر حیات، نگہت جبیں، عبدالخالق وکی اور خالد پرویز شامل ہیں۔
حکم