جنوبی پنجاب:فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ،5پوائنٹس سیل، متعدد کوجرمانے

    جنوبی پنجاب:فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ،5پوائنٹس سیل، متعدد کوجرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،وہاڑی (سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی''ملاوٹ سے پاک پنجاب ''مہم کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئی5فوڈپوائنٹس کو سربمہر کردیا۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے دودھ بردار گاڑیوں سمیت ملک اینڈ ڈیری شاپس کی چیکنگ کی۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے،ملاوٹی،(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

ناقص دودھ فروخت کرنے پر186,500 کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے رینسڈآئل کے استعمال،جعلی لیبلنگ کرنے،اشیاء کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے،زنگ آلود مشینری،ٹوٹے فرش،صفائی کے ناقص انتظامات پر نایات فوڈز پاپڑ فیکٹری کو سربمہر کیا۔اسی طرح وہاڑی میں واقع نصیر ملک کولیکشن سنٹر کو لائسنس نہ ہونے،دودھ میں فیٹ کی کمی،پراسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،سکمڈ ملک فروخت کرنے،ٹیگنگ نہ ہونے اور ناقص صفائی پر کولیکشن سنٹر کو سیل کیا۔ بہاولپور میں کارروائی کے دوران اسلامک ماڈل سیکنڈری سکول کینٹین کو کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت،حشرات کی روک تھام کے انتظامات نہ ہونے،ناقابل سراغ اشیاء فروخت کرنے،صفائی نہ ہونے پر کینٹین کو سیل کیا گیاجبکہ بہاولنگراور رحیم یارخان میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے چیکنگ کے دوران ممتاز احمد کریانہ سٹور،المدینہ کریانہ اینڈ جنرل سٹور کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،فوڈ لائسنس نہ ہونے،کھلے ملاوٹی مصالحہ جاتکی فروخت،ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی،خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے،کھانے کی اشیاء زمین پر رکھنے کریانہ سٹور کو سربمہر کیا گیا۔اس کے علاوہ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ملتان ڈویژن میں 31 دودھ بردار گاڑیوں سمیت ملک شاپس میں موجود03 ہزار945لیٹر دودھ کی چیکنگ کی جن میں 6 گاڑیوں میں موجود135 لیٹر اور وہاڑی، ملتان میں ملک شاپس پر موقع پر دودھ کے سیمپل فیل ہونے پر 870لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔25 گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل پاس جبکہ 6 دودھ بردار گاڑیوں کے سیمپل فیل ہوئے۔دودھ میں غذائی کمی، ایل آر ضرورت سے کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ڈی جی خان،مظفر گڑھ اور گردونواح میں ورکنگ ایریا صاف نہ ہونے، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات پر91,500کو جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران رینسڈآئل،رنگدارپاپڑ، ملاوٹی مصالحہ جات، مضرصحت دودھ، زائدالمیعاد ڈرنکس اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کئے۔ دریں اثناء پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے غیر معیاری کیمیکلز سے دودھ تیار کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے وہاڑی کے نواحی علاقہ بھنڈی جتیرا میں کیمیکلز سے تیار کیا گیا 1500 لیٹر مضر صحت دودھ پکڑ لیا نصیر بگھیرا نامی شخص مبینہ طور پر مضر صحت کیمیکلز سے دودھ تیار کرکے فروخت کررہاتھاپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضر صحت دودھ پکڑ کر موقع پر ضائع کردیا ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مضر صحت دودھ تیار کرنیوالے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے کسی کو بھی کیمیکلز سے بناہوا دودھ بیچنے کی اجازت نہیں دیں گے دودھ فروش حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھیں۔
تلف