میپکو ان ایکشن، 50بڑے نادہندگان کی بجلی بند کرنیکاحتمی فیصلہ

  میپکو ان ایکشن، 50بڑے نادہندگان کی بجلی بند کرنیکاحتمی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) انتظامیہ نے وزارتِ توانائی(پاور ڈویڑن) کی خصوصی ہدایت پر 50بڑے نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کی ہدایات پر جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان کو ٹاپ50نادہندگان کی بجلی منقطع کرنے کے احکامات جاری (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

کئے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کے احکامات کی روشنی میں میپکو ریجن کے 50بڑے نادہندگان جن کے ذمہ3کروڑ نواسی لاکھ سے زائد کی رقم واجب الاد ہے ان کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان نادہندگان میں شعیب پیپر ملز550541 روپے،محمد عرفان 605255روپے،طفیل احمد نون735681 روپے، خالد بشیر767097روپے،سید مناظر علی461131روپے،تاج آئس فیکٹری جلال پور پیر والا681988روپے،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی جلال پور پیر والا 1056912 روپے، نسیم الٰہی462792روپے،محمد حمید469438روپے،فقیر محمد629772روپے،محمد حنیف759031روپے،اخوند زادہ عبدالستار6003038روپے،عبدالستار چیئرمین پنجاب کمیٹی ڈبلیو ایس ایس1694636روپے،اللہ بخش 2338221روپے، اکبر علی (پاک لینڈ پروٹین)690961روپے،محمد یامین441218روپے،محمد ساجد شہزاد 688333روپے،وارث علی 533000روپے،بشیر احمد483549روپے،خلیل الرحمن 421379روپے،محمد جمل(جوئیہ آئس فیکٹری)667938روپے،عاشق محمد 476586روپے،محمد قاسم 622749روپے، عطا محمد505869روپے،ملک موسیٰ450704روپے،حاجی خان410022روپے،محمد شبیر 408980روپے،محمد افضل 461395روپے،چیئر مین یونین کونسل چک29-SPپاکپتن454873روپے،شیخ واحد قصیر ایس ڈی او واٹر سپلائی بونگا765243روپے،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ پاکپتن462153روپے،ایاز حسین چیئرمین واٹر سپلائی کمیٹی564216روپے،واٹر سپلائی سکیم 67/EBچک608649روپے،محمد یوسف 594880روپے،محمد یونس 461068روپے،عبدالمجید 632452روپے،ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر چوک اعظم459105روپے،سپرٹینڈنٹ پولیس ہاؤس بہاولنگر422863روپے،محمد سراج یوسف آئس فیکٹری472372روپے،محمد عیسیٰ(غفار یونائیٹڈ انڈسٹریز)1075922روپے،نذیر احمد 474398روپے،سہیل عزیز 731331روپے، محمد اجمل(ایل ٹی کول)520446 روپے،فیصل الزمان 473666روپے،پنجتن آئس فیکٹری 624227روپے،محمد سلیم580167روپے، عطا اللہ خان 528788روپے اور ظفر حسین کے ذمہ800150روپے کی رقم واجب الادہے۔ان نادہندگان کے فوری طور پر کنکشن منقطع کرنے اور بلوں کی رقوم کی ادائیگی تک بجلی کی فراہمی بحال نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
بجلی