گائے کے پیشاب، گوبر سے کرونا سے بچاؤ ممکن، بی جے پی رہنماء
نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)سے تعلق رکھنے والی بھارتی سیاست دان ثمن ہری پایہ نے گائے کے پیشاب اور گوبر کے استعمال کو کورونا وائرس کا علاج قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ اگرگائے ماتا کا گوبر استعمال کرتے ہوئے اگر ہون پوجا کا اہتمام کیا جائے تو چین کی فضا کورونا سے پاک ہو سکتی ہے، ہماری(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
سرکار بھی ایسے اقدامات اٹھائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے، سیاست دان اس خطرناک وائرس کا علاج دریافت کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں، مگر بی جے پی رہنما نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایسا نسخہ بتا دیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔دنیا بھر میں تین ہزار سے زائد جانیں نگلنے والے کورونا وائرس کے علاج کے لیے آسام سے تعلق رکھنے والی بی جے پی رکن قانون ساز اسمبلی ثمن ہری یاپہ نے کہا ہے کہ ہوا کے ذریعے پھیلنے والی اس بیماری کا علاج گائے ماتا کے پیشاب اور گوبر کا استعمال ہے۔پی جے پی کی رکن قانون ساز اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہندو رشی نے گائے کا گوبر استعمال کرکے ہون پوجا کی تھی، جس کے ذریعے5 کلومیٹر تک کے علاقے کی فضا پاک ہو گئی تھی۔انہوں نے اپنی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو بھی اس پوجا کا اہتمام کرنا چاہیے۔
ثمن ہری پایہ