چیف جسٹس سپریم کورٹ سے صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری کی ملاقات

چیف جسٹس سپریم کورٹ سے صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر عمران رشید سلہری کی قیادت میں بار کے 19 رکنی وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف جسٹس کو وفد نے بار مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے مسائل کو سنا اور اپنے تجربات بھی بیان کیے۔ جبکہ مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وفد نے چیف جسٹس کو ملتان بار آمد کی دعوت بھی دی۔ جس پر چیف جسٹس نے وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔دریں اثناء(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء ملک کی تعمیر و آبیاری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ قانون کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے وفد سے ملاقات کے دوران کی وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ملتان کچہری کی توسیع اور وکلاء کے مسائل بارے آگاہ کیا۔جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی میں وکلاء کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ وکلاء کسی بھی پر امن معاشرے میں وقار کی علامت ہوتے ہیں۔ وکلاء کالے کوٹ کے تقدوس کو برقرار رکھیں اور ملک میں سستے اور فوری انصاف کے فروغ کیلے حکومت کاساتھ دیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔ جس کی قیادت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر عمران رشید سلہری اور جنرل سیکرٹری غلام نبی طاہر چوہان نے کی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں جمہوریت کے فروغ میں وکلاء کا کردار نہایت اہم رہاہے۔ انہوں نے ہر دور میں جدوجہد کی۔ وکلاء اس ملک کی تعمیر و آبیاری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ قانون کی بالا دستی اورانصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ملاقات میں وکلاء کے وفد نے وزیر خارجہ کو ضلع ملتان کچہری کی توسیع اور وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر وزیر خارجہ نے ہمدردانہ غور کرنے کا یقین دلایا۔
بات چیت

ملاقات