ملتان:سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کابحران، مریضوں کاکڑا امتحان

      ملتان:سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کابحران، مریضوں کاکڑا امتحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے سرکاری علاج گاہوں میں ادویات کا بحران شدت اختیار کر گیاہے نشتر ہسپتال،چلڈرن ہسپتال میں ادویات کی کمی پر مریض حکومتی کارکردگی پر پھٹ پڑے۔سرکاری علاجگاہوں میں بہتر علاج اور مفت ادویات کی فراہمی کے دعوے تو حکومت کی جانب سے بہت کئے گئے مگر جنوبی پنجاب کی سب بڑی (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

علاج گاہیں بنیادی سہولیات سے محروم نظر آتی ہیں۔نشتر ہسپتال میں ادویات کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ہسپتال میں برنولہ، انجکشن پرویس،انجکشن این ایس ڈریپ،ڈریپ سیٹ،آکسیجن ماسک،گلووز.،یوریین بیگ،پائیوڈین،فیس ماسک سمیت کئی ادویات نایاب ہیں۔مریض حکومتی کارکردگی پر پھٹ پڑے شہریوں کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال کے ٹی بی وارڈ میں تھرما میٹر تک باہر سے منگواتے ہیں۔ ایکسرے کروانے کے پیسے دینے پڑتے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔جبکہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادویات کے بحران پر قابو پایا جارہا ہے۔کوشش کی جاتی ہے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کیں جائیں۔
بحران