ملتان میں مالیاتی دہشتگردی، منی لانڈرنگ روکنے کیلئے تقریب
شجاع آباد:نہرمیں شگاف، ملحقہ سڑک مکمل طورپرتباہ، فصلیں متاثر، کسانوں کااحتجاج
شجاع آباد (تحصیل رپورٹر)پل گچھڑوالی نہر میں پانی اوور فلو ہونے کی وجہ سے نہر میں شگاف پڑ گیا ہے ملحقہ سڑک مکمل طورپر تباہ ہوگئی سکندرآباد اور پل گچھڑوالی کا زمینی رابطہ بھی منتطع ہوگیا ہے تفصیل کے مطابق سکندرآباد پل(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
گچھڑوالی نہر میں گزشتہ چارروز سے پانی اوور فلو رہاہے جس کی وجہ سے نہر میں کئی جگہ سے شگاف پڑ گیا ہے اور نہر سے ملحقہ سڑک بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سکندرآباد اور پل گچھڑوالی کا راابطہ بھی منتطع ہوگیا ہے شگاف پڑنے سے کسانوں کا درجنوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا اور ان کی فصلیں بھی شدید متاثر ہوئیں ہیں چارروز گزرجانے کے بعد محکمہ انہار کا عملہ ٹس سے مس نہ ہوا جس پر کسانوں سمیت شہریوں نے کہاکہ اگر اوور فلو پانی کو نہ روکا گیا تو بڑ نقصان بھی ہوسکتاہے شہریوں نے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
متاثر