تجاوزات کے خلاف آپریشن، بھاری سامان ضبط، مالکان کو جرمانے
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرانسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن مدینہ روڈ، جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ اور اسرائیل سنٹر جوہر ٹاؤن میں کیا گیا ہے۔اے سی شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کرتے ہوئے مہتاب پارک اور ضرار شہیر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے کارروائی کرتے ہوئے قلندر پورہ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ انکروچرز کو جرمانے بھی عائد کئے۔افسران نے دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں،ٹائروں، سلنڈروں اور دیگر سامان کو تحویل میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ سامان کو تحویل میں لینے کا مقصد تجاوزات کا خاتمہ تھا اورتجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کسی کو بھی تجاوزات پھیلانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اور تجاوزات کا باعث بننے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں بھی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔