محکمہ معدنیات، مائننگ کے پٹہ جات سے متعلق معلومات آن لائن

محکمہ معدنیات، مائننگ کے پٹہ جات سے متعلق معلومات آن لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) مائننگ میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے محکمہ معدنیات کا اہم اقدام۔ مائننگ کے پٹہ جات کے متعلق تمام معلومات اب آن لائن میسر ہوں گی۔ سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا۔ عامر اعجاز نے جی آئی ایس پر مبنی آن لائن ڈیٹا بیس کی جلد سے جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔ نئے پٹہ جات حاصل کرنے کی درخواست بھی عنقریب اپلیکیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن جمع کروائی جا سکے گی۔اجلاس میں نمک کے ٹھیکوں کی موجودہ پالیسی کا بھی جائزہ لیا گیا۔صوبائی سیکریٹری مائینز اینڈ منرلز کی زیر صدارت ڈائریکٹر جنرل مائینز اینڈ منرلز کے آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل مائینز اینڈ منرلز، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنکل کے علاوہ محکمہ کے اعلی عہدیدار ان نے شرکت کی۔اجلاس میں سالٹ کے ٹھیکوں کی موجودہ پالیسیوں کا جائزہ لیا۔ سالٹ کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے منظم پالیسی لانے کا معاملہ زیر غور آیا۔ڈی جی مائینز اور منیجر جی آئی ایس نے مائننگ کیڈسٹری کے حوالے سے جا ری پروجیکٹ کی بریفنگ بھی سیکرٹری مائینز کودی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جی آئی ایس مبنی آن لائن ڈیٹا بیس بنایا جا رہا ہے۔جس کے ذریعے مائنگ کے پٹہ جات کے متعلق ہر قسم کی معلومات سرمایہ کاروں کے لیے میسرہوگی۔ اس کے ساتھ آن لائن اپلیکیشن مینجمنٹ سسٹم بھی بنایا جا رہا ہے جس کے ذریعے آن لائن نئے پٹہ جات حاصولی کے لئے درخواست دی جا سکے گی۔ آخر میں سیکرٹری مائینز کو اب تک کیے گئے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔سیکرٹری مائینز نے کام کی تعریف کی اور اسے پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
پٹہ جات