مختلف سبزی منڈیوں میں نیلامی، قیمتوں کی چیکنگ

      مختلف سبزی منڈیوں میں نیلامی، قیمتوں کی چیکنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ اوراسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا اوراسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے سنگھ پورہ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کی چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں گراں فروشی، تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔افسران نے منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا اور کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کو چیک کیا۔کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں موجود ہیں اور کسان اپنی مرضی سے سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی میں ہیرا پھیری اور گراں فروشی ہرگز ناقابل قبول ہے۔افسران منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں تمام تر انتظامات خریداری پر آئے ہوئے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔
چیکنگ