حکومت نیٹ بال کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، حاجی نواب
سوات (این این آئی)حکومت ملک میں دیگر کھیلوں کی طرح نیٹ بال کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار سابق رکن تحصیل کونسل سوات و مانیار فٹ بال کلب کے صدر حاجی نواب خان نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں قومی نیٹ بال چمپئن شپ کے دوران بطور مہمان خصوصی کیا۔اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے دوران اتنی تعداد میں مردوں اور خواتین کی ٹیموں کی شرکت سے ثابت ہو گیا کہ ملک میں نیٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ ان کو مزید تربیت اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ نیٹ بال کا کھیل عام طور پر زیادہ تر تعلیمی اداروں میں کھیلا جارہا ہے اور حکومت کی طرح سے اس کھیل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔، حاجی نواب خان نے کہاکحکومت ملک میں کھیلوں کو سیاست سے پاک کرنے کے لئے اقدامات کرے۔
کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
کیونکہ کھلاڑی کسی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان واپڈا کی ٹیم کو قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ایونٹس اور سندھ کی ٹیموں کو بین الصوبائی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی، آخر پر حاجی نواب نے قومی نیٹ بال کے کامیاب انعقاد پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور سیکر ٹری جنرل سید گوہر رضا کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ملک میں نیٹ بال کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات اور کاوشوں کو سراہا