ڈراموں میں معاشرے کا عکس ہوتا ہے، جویریہ عباسی

  ڈراموں میں معاشرے کا عکس ہوتا ہے، جویریہ عباسی
   ڈراموں میں معاشرے کا عکس ہوتا ہے، جویریہ عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں معاشرے کا عکس ہوتا ہے، کچھ چیزیں اضافی بھی شامل کی جاتی ہیں جن پر ضرور تنقید کی جا سکتی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جن بھی ممالک میں ڈرامہ بنتا ہے ان میں ہمارے ڈرامے کو سبقت حاصل ہے اور بہت سے ممالک نے ہمارے ڈراموں کی تعریف کی ہے۔
ہمارے ڈرامے میں معاشرے کا عکس ہوتا ہے اور لوگ معاشرے کے معاملات سے آگاہی رکھنے کے لئے ایسے ڈرامہ دیکھتے ہیں۔آج تو ایسے موضوعات پر بھی ڈرامے بن رہے ہیں جنہیں زیر بحث بھی نہیں لا یا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت عروج سے ہے اور یہاں کے اداکاروں نے اپنی اہلیت ثابت کی ہے۔

مزید :

کلچر -