نادیہ علی نے شوبز میں رہنے کے لئے اپنا وزن کم کرلیا
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نادیہ علی نے اپنا وزن کم کرلیا،تفصیلات کے مطابق نادیہ علی نے شوبز میں ان رہنے کے لئے اپنا وزن کم کرلیا۔ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے نادیہ علی نے بتایاکہ شوبز انڈسٹری میں ان رہنے کے لیئے اپنا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے اور ڈانس پرفارمنس کے لیئے تو اور بھی زیادہ دھیان کرنا پڑتا ہے سلم اور چاک و چوبند ہوں گے تو اپنی ڈانس پرفارمنس اچھے طریقے سے دے سکیں گے۔نادیہ علی نے بتایاکہ ان دنوں وہ الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامے”ٹیسٹی“ میں پرفارم کررہی ہیں۔
جس میں ان کی ڈانس پرفارمنس کو بیحد پسندکیا جارہاہے اور ہر آنے والا دن ان کی پرفارمنس کو بہتر بنائے ہوئے ہے۔نادیہ علی نے مذید کہاکہ قزن کم ہوجانے کے بعد وہ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کررہی ہیں اور اس سے ان کی لک اور ساخت پر بھی خوشگوار اثر پڑا ہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار انہیں اس نئی لک میں بھی پسند کریں گے۔