شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے، اداکارہ رباب
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رباب ہاشم نے شوبز انڈسٹری میں آنے کو حادثاتی قرار دے دیا۔ رباب ہاشم نے کہا ان کو اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا انہوں نے اس کو حادثاتی طور پر اختیار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹی وی پر پہلی مرتبہ 12سال کی عمر میں بچوں کے شو میں آئیں تھیں۔ شادی کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا فی الحال ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ موبائل سے زیادہ کتابوں کو ترجیح دیتی ہیں اور مطالعہ کی شوقین ہیں اور سیٹ پر بھی وہ فارغ وقت میں کتاب پڑھنا پسند کرتی ہیں۔