مہک نورآج سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی

    مہک نورآج سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی
     مہک نورآج سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرمہک نورآج سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کریں گی،معاملات طے پاگئے۔سٹیج ڈرامہ’اک تیرا مکھڑا پیارا“کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔”ہم کھلاڑی تم اناڑی“‘میں آفرین پری بھی پرفارم کررہی ہیں دونوں پرفارمرز کے درمیان رقص کا بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ مہک نور نے بتایاکہ گزشتہ سپل میں پیش کئے جانے والے ڈرامے”ہم کھلاڑی تم اناڑی“‘میں میری پرفارمنس زبردست رہی انہوں نے کہاکہ شالیمار تھیٹر کے شائقین دوسرے تھیٹرز کے مقابلے میں ہٹ کرہیں انہوں نے میری پرفارمنس کو ہمیشہ سراہاہے۔
مہک نور نے مذید کہاکہ شالیمار تھیٹر کے نئے ڈرامے میں ان کی پرفارمنس بھی سب سے ہٹ کر ہوگی تاکہ شائقین ڈرامہ انہیں عرصۃ دراز بعد دل و جان سے ویلکم کہہ سکیں۔

مزید :

کلچر -