اسلام نے خواتین کو حقوق دیئے، عزت اور احترام دیا، بیگم بیلم حسنین
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو حقوق دیئے، عزت اور احترام دیا، آج کے معاشرے میں عورتوں کو بھرپور حقوق دیئے، تحفظ دیا اور حکم دیا کہ خواتین کا احترام کرو مگر افسوس آج ہمارے معاشرے میں عورت کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین اور بچیاں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے اور خواتین کا تقدس بحال کیا جائے۔