”یوم شہد اء ختم نبوت“آج جوش وخروش کے ساتھ منایا جائیگا

  ”یوم شہد اء ختم نبوت“آج جوش وخروش کے ساتھ منایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، نائب امراء خواجہ مولانا عزیز احمد، مولانا پیر ناصرالدین خاکوانی، جنرل سیکرٹری مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولا نا محمد اسماعیل شجاع آبادی، شیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف، مولانا قاضی مشتاق احمد، مولانا محمدطیب فاروقی، مولانا عبدالنعیم نے ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور خطباء عظا م سے پر زوراپیل کی ہے کہ وہ آج یوم شہداء ختم نبوت کے موقع پر اپنے اپنے خطبات جمعہ میں تحریک تحفظ ختم نبوت 1953ء کے دس ہزارشہداء کا تذکرہ کرکے عوام الناس کو عقیدہئ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت اور قادیانی سازشوں سے آگاہ کریں آج دس ہزارشہداء ختم نبوت کی یاد میں جمعۃ المبارک کو ملک بھرمیں ”یوم شہد اء ختم نبوت“جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

خطبات جمعۃ المبارک کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنما اور خطباء اپنی اپنی مساجد میں شہداء ختم نبوت1953 کوخراج عقیدت پیش کریں گے اوراس بات کا تجدید عہدکیاجائیگاکہ جناب نبی کریمﷺ کے منصب ختم نبوت اور تحریک تحفظ ناموس رسالت قادیانیت اور ارتداد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ علماء کرام اسلام کے بنیادی عقیدہئ ختم نبوت کو اجاگر کرنے کے لیے موضوع بنائیں گے۔نیز یوم شہداء کے پروگرامز میں عقیدہئ ختم نبوت کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت انگریز کے خودکاشتہ پودے،فتنہئ قادیانیت کے قلع قمع کے لیے شہداء ختم نبوت کے مشن کے ساتھ تجدید عہد کیاجائیگا۔