ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے،تفصیلات کے مطابق مناواں میں ڈاکو ذوالفقار کو یرغمال بنا کر7لاکھ 15 ہزارروپے دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، گرین ٹاون میں ڈاکو حفیظ کے گھر میں گھس کر 4لاکھ 80ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اورزیورات لوٹ کر لئے گئے،ہڈیارہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو تیمور اور فیملی سے 3لاکھ 10ہزار کی نقدی،گلبرگ سے ساجد اور فیملی سے 1لاکھ 35 ہزار نقدی و زیوارات۔ جنوبی چھاونی میں مدثر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 90ہزار۔مستی گیٹ میں حسنین سے 60ہزارموبائل فون اور اقبال ٹاون سے گن پوائنٹ پر یوسف سے25 ہزار اور موبائل فون لئے گئے، چور ہئیر اور گوالمنڈی سے گاڑیاں بھاٹی گیٹ،موچی گیٹ۔لٹن روڈ اور شمالی چھاونی سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے