دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے عبداللہ کی لاش مل گئی

دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے عبداللہ کی لاش مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر) آئس کے نشے کے وجہ سے دوستوں کے ہاتھوں مبینہ قتل ہونے والے عبداللہ کی لاش 36 دن بعد مل گئی۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کا رہائشی عبداللہ کے قتل کا الزام میاں عمار اور دیگر دوستوں پر ہے۔دوستوں نے عبداللہ کو مبینہ طور پر قتل کیا تھا۔مقتول عبداللہ کی لاش پھول نگر کی نہر جھمبر سے ملی،36روز بعد ملنے والی لاش قابل شناخت حالت میں ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ عبداللہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کررکھا ہے۔عبداللہ کے قتل کے الزام میں عمار اور اس کے دو ساتھی حراست میں ہیں۔زیر حراست ملزمان سے تفتیش کی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -