26 بھکاری گرفتار

    26 بھکاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشن ونگ کا گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی سول لائنز دوست محمد کی زیر نگرانی سول لائنز نے بھکاری مافیاکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر26 گداگروں کو گرفتارکر لیا۔گذشتہ روزبھکاریوں کے خلاف سپیشل کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ ریس کورس سے03، سول لائنز03،قلعہ گجر سنگھ04،پرانی انارکلی06،لٹن روڈ01، مزنگ05، شالیمار02جبکہ تھانہ مغلپورہ سے 02بھکاری گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔
گرفتار گداگروں میں شہر کے مختلف چوراہوں پر منشیات کے عادی افراد بھی شامل تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کی مختلف شاہراؤں اور مارکیٹوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پرپیشہ ور گداگروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں۔

مزید :

علاقائی -