الائیڈسکولز اور ایفا سکول سسٹم کاپرنسپلز بریفنگ سیشن کا انعقاد

الائیڈسکولز اور ایفا سکول سسٹم کاپرنسپلز بریفنگ سیشن کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) الائیڈسکولز اور ایفا سکول سسٹم کی انتظامیہ نے گزشتہ دنوں پنجاب کالج کیمپس ۱۰ میں پرنسپلز بریفنگ سیشن 2020ء کا اہتمام کیا۔ اس سیشن میں موٹیویشنل سپیکر نصرت باقی کو بھی نئے تعینات ہونے والے پرنسپلز کی حوصلہ افزائی کے لیے مدعو کیا گیا۔ سیشن میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے پرنسپلز الائیڈ اور ایفا سکول سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی اورہیڈ آفس کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا تاکہ وہ سکول سسٹم کے میعار کو بر قرار رکھتے ہوئے موثر طریقے سے سکول کا نظام چلا سکیں۔