شیر گڑھ، بریکوٹ، مکان کی چھت منہدم، 6کمسن بچے جاں بحق، 6زخمی
شیرگڑھ(نامہ نگار) تھانہ لوند خوڑ کے حدود سرور اباد جلالہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 4 کمسن بچے جان بحق جبکہ ماں سمیت چار بچے زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پرریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کرپانچ افراد کو زندہ نکال دئیے جبکہ تین کمسن بچے موقع پر جان بحق ہوگئے تھے تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب تیز بارشوں سے جلالہ سرور اباد میں دوست محمد نامی شخص کے بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے محو خواب آٹھ افراب ملبے تلے دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ریکوری ٹیم اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ کرماں سمیت چار بچوں کو ملبے سے زندہ نکال دیئے جبکہ 4 کمسن بچے موقع پر جان بحق ہوئے تھے, زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کئے گئے
بریکوٹ(نمائندہ پاکستان)سوات میں شدید بارشوں اور مختلف حادثات کے پیش نظر سب ڈویژن بریکوٹ میں میں 2 بچے جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہونے سے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ عباس خان آفریدی نے بریکوٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔طبی امداد کے لیے بریکوٹ ہسپتال عملہ جب کی تحصیلدار اور پٹواری حضرات کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔دو روز سے جاری بارشوں کی جائزہ لینے کیلئے مختلف جگہوں کا دورہ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ عباس خان آفریدی نے کہا کہ میں خود جائزہ لے رہا ہوں۔تمام واقعات کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے جبکہ بارشیں جاری ہے۔کچے مکانات اور مختلف برساتی نالوں کے حوالے سے حلقہ پٹواریوں سے رپورٹ طلب کی ہے۔جبکہ سب ڈویژن بریکوٹ کے تمام افسران کی شام تک حاضری ضروری ہوگی۔ میں نے اپنا نمبر ٹونٹی فور اور ان رکھنے اور آپریٹر کو ہدایات جاری کردیں۔مضافاتی علاقوں کا انفارمیشن تمام محکموں کے ساتھ شیئر کیا جائے۔