40 ہزار مالیت کے بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہونے میں 26 روز باقی رہ گئے

40 ہزار مالیت کے بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہونے میں 26 روز باقی رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) 40 ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہونے میں 26روز باقی رہ گئے۔مرکزی بینک کی جانب سے 40 ہزار والے بانڈز کو31 مارچ تک بینکوں میں جمع کرانے کا حتمی اعلامیہ جاری کیا جا چکا ہے اوریکم اپریل سے بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہوجائے گی۔ان بانڈز کے عوض نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس بھی لئے جا سکتے ہیں جبکہ پرانے پرائز بانڈ پریمیم پرائز بانڈ میں بھی رجسٹرکرا ئے جاسکتے ہیں، اس سلسلے میں فارم بھرکررقم بانڈکے مالک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاسکے گی۔مرکزی بینک کے مطابق 40 ہزارکا بانڈ 31 مارچ 2020 کے بعد قابل قبول نہیں ہوگا جبکہ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اور بانڈ زکے عوض نقد ادائیگی بھی نہیں ہوگی۔
40 ہزار

مزید :

صفحہ اول -